donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Maulana Zafar Ali Khan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خدا نے تم کو بخشی ہے اگر توفیقِ شنو *
خدا نے تم کو بخشی ہے اگر توفیقِ شنوائی 
تو سن لو میری باتیں جن سے ایماں تازہ ہوتا ہے 

ہمیشہ کے لئے ناقوس چپ ہو جائے کاشی کا 
بلند اس گھر میں اب تکبیر کا آوازہ ہوتا ہے 

نبیؐ کی یہ حویلی ہے نہیں ہے اونچ نیچ اس میں 
کسی پر بند اس گھر کا دروازہ نہیں ہوتا ہے 

ہوئیں ہند آشکارا آدمیت سوزیاں جس کی 
پریشاں آج اس تہزیب کا شیرازہ ہوتا ہے 

یہ ہے قانون قدرت جو ستائے گا غریبوں کو 
بھگتنا اس کو اپنی ظلم کا خمیازہ ہوتا ہے 

وہ گھوڑا بد لگامی جس کی دو بھرتی اچھوتوں پر 
مسلماں ہو کے دیکھیں گے کہ کیوں کرقازہ ہوتا ہے 

رہے کیوں کارواں کے دل میں فکر دوریٔ منزل 
کہ سر گرم سفر اسلام کا جمازہ ہوتا ہے 

عروس سلطنت کے منہ پہ رونق جس سے آ جائے 
شہیدوں کے جمال افزا لہو کا غازہ ہوتا ہے 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 469