donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Maulana Zafar Ali Khan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جن کے بازو تھے قوی آج وہ مغلوب ہوئے *
جن کے بازو تھے قوی آج وہ مغلوب ہوئے 
ناتوانوں نے تواناؤں کو دی آج شکست 

مرتبہ ہو گیا اسلام کا دنیا میں بلند 
حوصلے ہو گئے انگریز کے بنگال میں پست 

ہنس رہے ہیں وہ خدا وند ہی جن کا معبود 
رو رہے ہیں وہ جنہیں کہتے ہیں انگریز پرست 

نشہ ہو جانے کو ہی سارے حریفون کا ہرن 
کہ نکل آئے ہیں میدان میں مستانِ الست 

نشہ فتح سے کلکتہ ہے سارا سرشار 
ہے مسرت کا یہ عالم کہ ہیں ہشیار بھی مست 

نہیں معلوم کہ پہنچیں گے مسلمان کہاں 
گر لگاتے رہے چندے وہ اس طرح کی جست 

کیا عجب سلطنتِ ہند بھی بخشے ان کو 
جس خدا میں ہے یہ قدرت کی کرے نیست کو ہست 

یہ دل افروز ترانہ ہوا جس دن موزوں 
عیسوی سال کی تاریخ وہ تھی پانچ اگست 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 494