* آتا ہے یگانے کو نہ بیگانیت کو چین آ *
آتا ہے یگانے کو نہ بیگانیت کو چین آج
فردوس کے اعظم ہوئے سر فضل حسین آج
لوُٹتا ہے سہاگ آج سیاست کا وطن میں
برپا نہ ہوں کیوں ہند میں شور یہ شین آج
پنجاب کو دیتی گئی موت اس کا یہ پیغام
سب تفرقے مٹ جائیں گے یہ فرض ہی عین آج
دنیا کی نگاہ سے نہ ہوا جو کبھی اوجھل
اسلام کی محفل میں ہے وہ زیب نہ زین آج
لاہور کی پہنائیوں سے تا بہ فلسطین
ہیں کان تو سن لے کوئی بیواؤں کے بیں آج
محفوظ ہے خطرہ سے نہ مکّہ نہ مدینہ
بے تاب ہے ہر زرہ خاک حرمین آج
اللہ سے پھر رشتہ اگر جوڑ لیں اپنا
ملتی ہے ہمیں زندگی بدر و حنین آج
|