* جب مسجدِ لاہور کو سکھوں نے گرا دیا *
قانونِ مکافات
جب مسجدِ لاہور کو سکھوں نے گرا دیا
انگریز کے قانون کی گنتی کی مدد سے
پیجاب کے گھر گھر میں مچا شور قیامت
سن کر جسے مردے بھی نکل آئے لحد سے
اللہ کی غیرت کو یکایک ہوئی جنبش
اس ظلم کو دیکھا جو گزرتے ہوئے لحد سے
گرجاؤں پہ گردوں سے بموں کی ہوئی بارش
اور حصہ ملا ان کو بھی تہذیب کی مدد سے
بطحا سے ندا آئی کہ بچنا نہیں ممکن
اللہ کے قانون مکافات کی زد سے
|