donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mazhar Iqbal samar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ذہن پہ نقش تیری تصویر مٹا دوںگا *
ذہن پہ نقش تیری تصویر مٹا دوںگا
میں اپنے ھاتھوں سے اپنی تحریر مٹا دوں گا

تمنا ہے کہ بہت دور تک جا پہنچوں
زندگی اور موت میں حائل لکیر مٹا دوں گا

آنسو دے گئے ہیں خواب آنکھوں کو
باعث درد ہو جو ایسی تعبیر مٹا دوں گا

قسمت کب تک فریب دے گی مجھ کو
اک نہ اک روز تو یہ تقدیر مٹادو گا

قید میں رہ کر آزادی کا درس دیتا ہوں 
خود مٹ جاؤں گا یا زنجیر مٹا دوں گا

اندھیرا اب نہ رہے گا گھر میں مظہر
شب بے نور کو اے صبح تنویر مٹا دوں گا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 312