donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mehr Lal Soni Zia Fatehabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* Rubaiyat1 *
Rubaiyat1

منہ اشکوں سے دھونا بھی نہ آیا مجھ کو 
دامن کو بھگونا بھی نہ آیا مجھ کو 
بیداد جہاں سہہ گیا ہنستے ہنستے 
روتا ہوں کہ رونا بھی نہ آیا مجھ کو

تمہید ہی انتہا فسانے کی ہے 
یہ رسم قدیم کھونے پانے کی ہے 
ہستی ہے نیستی، عدم میرا وجود 
آنا میرا دلیل جانے کی ہے 

آواز جنوں فتنہ فریاد سہی 
اخلاص و وفا کی داد، بیداد سہی 
رکھتا ہوں نگاہ اپنے مستقبل پر 
ماضی مرے امروز کی بنیاد سہی

تدبیر کا ہر رنگ نکھارا میں نے
تقدیر کی زلفوں کو سنوارا میں نے 
دیر اور حرم سے بچ کے اے معبد حسن 
خوش ہوں کہ لیا تیرا سہارا میں نے

چلتا ہے تو آندھیوں پہ بن آتی ہے 
رکتا ہے تو کائنات تھم جاتی ہے 
یہ تیرا ہی جذبہ عمل ہے اے دل 
تدبیر جو تقدیر سے ٹکراتی ہے 

یوں عقدے حیات کے کہیں کھلتے ہیں؟ 
بے سعی و عمل کبھی نہیں کھلتے ہیں 
اٹھتی ہے جہاں حسن کے چہرے سے نقاب 
اسرار شباب کے وہیں کھلتے ہیں

بادہ میں متاع ہوش گھولی ہے کبھی
اشکوں سے جبین شوق دھولی ہے کبھی 
ہر ذرے میں صد ہزار سورج روشن 
اے طالب دید آنکھ کھولی ہے کبھی 

ہر روز نیا گناہ کرتا ہوں میں 
ہر جادہ عصیاں سے گزرتا ہوں میں 
مرنے کا کجھ خوف نہیں ہے لیکن 
اعمال کے انجام سے ڈرتا ہوں میں

پستی کو بلندی سے ملایا ہم نے 
ذروں کو جہاں تاب بنایا ہم نے 
اک جرعہ سہباے بغاوت کی قسم 
تاروں سے حجاب نور اٹھایا ہم نے 

ظلمت کے بغیر نور پاے گا کہاں 
خوابوں کے حسیں قلعے بناے گا کہاں 
دھرتی کی کشش سے بچ نکلنے والے 
جذب الفت سے بچ کے جاے گا کہاں

الفت کی حقیقت سے فسانہ بہتر 
یہ ہوش ہے تو ہوش گنوانا بہتر 
جس سے نہ شگفتہ ہو مرے دل کی کلی 
اس ہنسنے سے تو اشک بہانا بہتر 
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 311