donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mehr Lal Soni Zia Fatehabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ نغمے، وہ مناظر، وہ بہاریں یاد ہ *
یاد

وہ نغمے، وہ مناظر، وہ بہاریں یاد ہیں مجھ کو 
یہی وہ نقش ہیں جو مٹ نہیں سکتے مٹانے سے 
وہ راتیں اور وہ ساون کی پھواریں یاد ہیں مجھ کو 
یہی افسانے اکثر کہتا رہتا ہوں زمانے سے 
وہ تیرا مسکرا کر چاند کو تابندگی دینا 
شراب عشق سے مخمور ہو جانا فضاؤں کا 
وہ تیری مست آنکھوں کا نوید زندگی دینا 
وہ اکثر کھیلنا زلف پریشاں سے ہواؤں کا 
مرا دل ہو گیا ہے گردش ایّام سے واقف 
بلند و پست عالم پھر رہے ہیں میری آنکھوں میں 
مزاق دل بری ہے عشق کے پیغام سے واقف 
تصور ہے مرا کھویا ہوا سا تیری آنکھوں میں 
تو مجھ سے دور ہے لیکن تجھے میں یاد کرتا ہوں 
نہ جب فریاد کرتا تھا، نہ اب فریاد کرتا ہوں 
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 320