donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Meraq Mirza
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ اک طاقت جو ہے اس ارض فانی کی بڑی ط *
(مراق مرزا( ممبئی)
وہ اک طاقت
جو ہے اس ارض فانی کی
 بڑی طاقت
تباہی کے سبھی ہتھیار
جس کے اسلحہ خانوں میں ہیں موجود
دبانا چاہتی ہے جو
جھکانا چاہتی ہے جو
سبھی دنیا کی قوموں کو
جسے یہ ہے غلط فہمی
کہ وہ کرتی ہے دنیا کے مسائل حل
مگر سچ ہے کہ یہ طاقت ہی
خود اک مسئلہ ہے
عراق، افغان کے بدلے ہوئے منظر کے
پیچھے کس کا چہرہ ہے؟ 
یہ طالبان ہیں کیا؟
اور کہاں سے آئے ہیں یہ؟
اسی طاقت نے تو جنما ہے ان کو
حقیقت میں یہی طاقت ہے دہشت گرد!!
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 367