* ساقی بہ جلوہ دشمن ایمان و آگہی *
غزل
٭……اسد اللہ خاں غالب
ساقی بہ جلوہ دشمن ایمان و آگہی
مطرب، بہ نغمہ، رہزن تمکین و ہوش ہے
یا شب کو دیکھتے تھے کہ ہر گو شہ بساط
دامانِ باغبان و کف گل فروش ہے
لطف خرام ساقی و ذوق صدائے چنگ
یہ جنت نگاہ، وہ فردوس گوش ہے
یا صبح دم جو دیکھئے آکر تو بزم میں!
داغِ فراق صحبتِ شب کی جلی ہوئی
اک شمع رہ گئی ہے، سو وہ بھی خموش ہے
آتے ہیں غیب سے یہ مضامین خیال میں
غالبؔ صریر خامہ نوائے سروش ہے
***** |