donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mohammad Taha Khan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رات اک لخت جگر ٹیچر کے گھر پیدا ہوا *
رات اک لخت جگر ٹیچر کے گھر پیدا ہوا
واں بجائے شادمانی شور و شر پیدا ہوا

ساتھ برخوردار کے روتا تھا اس کا باپ بھی
اور کہتا تھا کہ کیوں اے بے خبر پیدا ہوا

پیدا ہونا ہے بجائے خود حماقت کی دلیل
اور اس پہ طرہ یہ کہ تو ٹیچر کے گھر پیدا ہوا

میں مخالف، ماں اور حکومت بھی خلاف
دشمن منصوبہ بندی کیوں مگر پیدا ہوا

میں تو پیداوار ہوں سستے زمانے کی مگر
تو بتا اس دور میں کیا سوچ پیدا ہوا

اس دفعہ بچہ سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں تمھیں
مار ڈالوں گا اگر بار دگر پیدا ہوا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 391