* کسی نے جنگ پر جب بھی کوئی مضمون لکھ *
(محسن باعشن حسرت(کولکات
غزل
کسی نے جنگ پر جب بھی کوئی مضمون لکھا ہے
تو اس مضمون کا عنوان اس نے ’’ خون‘‘ لکھا ہے
کچل دیتا ہے جو معصوموں کو حیواں صفت بن کر
مورخ نے اسے ہر بار ہی ’’ملعون‘‘لکھا ہے
زباں کھولے اگر کوئی اسے سولی چڑھا دینا
حکومت کی کتابوں میں یہی قانون لکھا ہے
عجب منظر ہے دیواروں کا حسرتؔ شہر میں اپنے
کہیں پر قتل لکھا ہے، کہیں پر خون لکھا ہے
٭٭٭
|