donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mohsin Baishin Hasrat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اور ہوں گے جو سولی سے ڈر جائیں گے *
غزل

اور ہوں گے جو سولی سے ڈر جائیں گے
دار پہ لے کے خود ہم تو سر جائیں گے

پیار سے دل پہ رکھ دو اگر ہاتھ تم
زخم جتنے ہیں دو دن میں بھر جائیں گے

تم اگر ہم سفر بن کے چلتے رہو
ہم ہر اک راستے سے گزر جائیں گے

کام مشکل نہیں کچھ ہمارے لئے
حوصلہ ہو تو ہر کام کر جائیں گے

دیر تک کوئی باہر تو رہتا نہیں
شام ہوگی تو پنچھی بھی گھر جائیں گے

تم جو ہو ناخدا تو ہمیں فکر کیا
نائو ڈوبے گی ، ہم پار اتر جائیں گے

جس طرح بیت جاتے ہیں خوشیوں کے دن
دکھ کے لمحے بھی حسرت گزر جائیں گے

محسن باعشن حسرت

4, Princep  Street 
(1st floor)
Kolkata-700072
Mob: 9748195364
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 267