donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mohsin Jalganvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھنا چاہا تجھے اور نہ قصداً ٹھہž *
غزل

(محسن جلگانوی ( حیدر آباد)

دیکھنا چاہا تجھے اور نہ قصداً ٹھہرا
سائباں دیکھ کے میں دھوپ میںسہواً ٹھہرا
میں تو اک سیل رواں ہوں کہ مرا پائے سفر
کبھی ٹھہرا بھی ذرا دیر تو جبراً ٹھہرا
پوپھٹتے ہی پرایا سا وہ گھر سے نکلا
رات بھر آنکھ کی دیوار میں رسماً ٹھہرا
ذات کو اپنی تلاشیں کہ اُجالیں سر کو
خود تراشی کا ہنر یوں ہے کہ ضمناً ٹھہرا
مجھ کو مہلت تو نہ تھی پھر بھی تری آہٹ پر
جانے کیا پائوں میں ایسا تھا کہ فوراً ٹھہرا
کون خاشاک دل و جاں کو بچائے محسن
خود سلگنے کا عمل ویسے بھی قصداً ٹھہرا
 
Flat No. 505 Block-A, Shanti Gardens, 
Raghuvendra Nagar, Nacharam, Hyderabad-500076(A.P)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 342