* کہا ایک دن میرے پوتے نے مجھ سے *
کہا ایک دن میرے پوتے نے مجھ سے
لگا ’’ ڈش ‘‘ پہ جو انڈیا کا دو گانا
بڑے ابو! یہ ہیروئن اور ہیرو
یہ کیا کر رہے ہیں مجھے بھی بتانا
جواباً کہا میں نے سُن پیارے پوتے
یہ اقبال کے ہیں ’’ شاہین ‘‘ و ’’ شاہانہ ‘‘
’’ پلٹ کر جھپٹنا، جھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ ‘‘
|