donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Momin Khan Momin
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شبِ غم فرقت ہمیں کیا کیا مزے دکھلا *
غزل

٭……مومن خاں مومنؔ

شبِ غم فرقت ہمیں کیا کیا مزے دکھلائے تھا
دم رُکے تھا سینے میں کمبخت جی گھبرائے تھا
بل بے عیاّری عدوکے آگے وہ پیماں شِکن
وعدۂ وصل آج پھر کرتا تھا اور شرمائے تھا
سُن کے میری مرگ بولے مر گیا اچھا ہوا
کیا بُرا لگتا تھا جس دم سامنے آجائے تھا
بات شب کو اس کے منع بے قرار ی سے بڑھی
ہم تو سمجھے اور کچھ وہ اور کچھ سمجھائے تھا
کوئی دن تو اس پہ کیا تصویر کا عالم رہا
ہر کوئی حیرت کا پتلا دیکھ کر بن جائے تھا
سوئے صحرا لے چلے اس کُو سے میری نعش ہائے
تھا یہی ڈر ان دنوں تلوا مرا کھجلائے تھا
ہو گئی دو روز کی الفت میں کیا حالت ابھی
مومنؔ وحشی کو دیکھا اس طرف سے جائے تھا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 287