donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Momin Khan Momin
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھ پہ طوفاں اٹھائے لوگوں نے *
غزل

٭……مومن خاں مومنؔ

مجھ پہ طوفاں اٹھائے  لوگوں نے
مفت بیٹھے بٹھائے لوگوں نے
کر دئیے اپنے آنے جانے کے
تذکرے جائے جائے لوگوں نے
وصل کی بات کب بن آئی تھی
دل کے دفتر بنائے لوگوں نے
بات اپنی وہاں نہ جمنے دی
اپنے نقشے جمائے لوگوں نے
سُن کے اُڑتی سی اپنی چاہت کی
دونوں کے ہوش اُڑائے لوگوں نے
بِن کہے راز ہائے پنہانی
اُسے کیوں کر سنائے لوگوں نے
کیا تماشا ہے جو نہ دیکھے تھے
وہ تماشا دکھائے لوگوں نے
کر دیا مومنؔ اُس صنم کو خفا
کیا کیا  ہائے  ہائے لوگوں نے 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 402