|
* ہے مرے مولا کا یہ مجھ پر انعام *
نعت پاک
ہے مرے مولا کا یہ مجھ پر انعام
ہوگیا میرا مدینے میں قیام
گنبدِ خضریٰ ہے میرے سامنے
اور زباں پر کملی والے کا ہے نام
مسجدِ نبوی ہے اور میری نماز
ہے ریاض الجنہ خطہ ذوالکرام
ہے مجھے امید کہ روزِ حساب
حوضِ کوثر سے ملے گا مجھ کو جام
دل پہ جو گزری منور کیا کہوں
پیش کرنے کو گئی جب میں سلام
منور جہاں
C/O. Prof.Mansur Umar, Urdu Bazar,
Neem Chowk, Darbhanga-846004, (Bihar)
Mob: 9431085812
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|