* جہاں سجدہ ریز ہے زندگی جہاں کائنا *
نعت پاک
جہاں سجدہ ریز ہے زندگی جہاں کائنات نـثار ہے
جہاں ہر طرف ہیں تجلیاں مرے مصطفیٰؐ کا دیار ہے
جو برس گئیں مری روح پر وہ تـھیں نورِ میم کی بارشیں
جو تجلیوں سے چمک اــٹھا وہ نظر کا آئینہ ـزار ہے
کہاں آگئی مری بندگی یہ ہے کیسا عالمِ بے خودی
نہ تو ہوش ہے نہ وجود ہے یہ بلندیوں کا خمار ہے
نہیں دِل میں عشق کا شائبہ تو ہیں لاکھوں سجدے بھی رائیگاں
تجھے اپنے سجدوں پہ زُعم ہے مجھے عاشقی کا خمار ہے
درِ مصطفیٰؐ سے گزر گئی تو نسیمِ صبح مہک اُٹھی
چلی چھو کے گنبدِ سبز کو تو کِرن کِرن پہ نکھار ہے
تری اک نگاہِ کرم اُٹھی تو مری حیات سنور گئی
ترا التفات نہ ہو اگر تو قدم قدم مری ہار ہے
مرے شوق کو مرے ذوق کو ہوئی جب سے نازاں طلب تری
مجھے جستجو ترے در کی ہے مری جستجو میں بہار ہے
ممتاز عزیز نازاں
169/173, Nishanpara Road,
Mumbai-400009 (M.S)
Mob: 9867641102
Email: mumtazaziznaza@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|