donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mumtaz Nikhat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جنوں ایسے جہاں میں مجھ کو اکثر لے ک *
غزل

جنوں ایسے جہاں میں مجھ کو اکثر لے کے آتا ہے
میں جس کو پھول دیتی ہوں وہ پتھر لے کے آتا ہے

اگر ہو عزم و ہمت تو بدل جاتی ہیں تقدیریں
وگرنہ ہر کوئی اپنا مقدر لے کے آتا ہے

یہ کیسا شہر ہے مونس نہیں کوئی یہاں اپنا
یہاں تو جو بھی آتا ہے وہ خنجر لے کے آتا ہے

جگر کا خون کرکے شعر کہتا ہے ہر اک شاعر
تصور سے قلم تک کیسے منظر لے کے آتا ہے

یہاں سے لفظ کیا نکلا وہاں سے تیر سو نکلے
مری پسپائی کو باتوں کے لشکر لے کے آتا ہے

یہ اظہارِ تاسف ہے کہ آنسو بن گیا پانی
حسینی اپنی آنکھوں میں سمندر لے کے آتا ہے

مری خوشیوں کے موسم سے وہ نالاں ہے بہت نکہت
ذرا سے ہنس پڑے غنچے تو پت جھڑ لے کے آتا ہے

ممتاز نکہت

701, Unique Apt.
10, New Lane Street
Dock Yard Road
Mumbai-400010
Mob: 9833151471
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 377