donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mumtaz Nikhat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم میں تم میں جو وہ اک ربط ہوا ہے کیا *
غزل

ہم میں تم میں جو وہ اک ربط ہوا ہے کیا ہے؟
عشق صادق ہے کہ یہ دل کی خطا ہے کیا ہے؟

اُس کی ہر لَے پہ سدا رقص کیا ہے ہم نے
دل کی دھڑکن ہے کہ بربط کی صدا ہے کیا ہے؟

روز آجاتا ہے چوکھٹ پہ سوالی بن کر
وہ جنونی ہے کہ عاشق ہے ، گدا ہے کیا ہے؟

اُس کے دروازے پہ جا جا کے پلٹ آتے ہیں
یہ جھجھک ہے کہ حیا ہے کہ انا ہے کیا ہے؟

خامشی میں بھی چھپے ہوتے ہیں مطلب کتنے
کہئے انکار کہ اقرارِ وفا ہے کیا ہے؟

ہم سے ملتے ہو مگر اور کا دم بھرتے ہو
دل لگی ہے یہ شرارت ہے ادا ہے کیا ہے؟

جنہیں نکہت کی تمنا ہے انہیں اس سے کیا
جو اسے لائی وہ صرصر ہے صبا ہے کیا ہے؟

ممتاز نکہت

701, Unique Apt.
10, New Lane Street
Dock Yard Road
Mumbai-400010
Mob: 9833151471
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316