donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Munir Niazi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھا نہیں خواب دلآراز سے آگے *
دیکھا نہیں خواب دلآراز سے آگے 
سوچا ہی نہیں ہم نے غم یار سے آگے 

ہے مسکن خوباں کہ کوئی عالم ہُو ہے 
موجود ہے کیا سایہ دیوار سے آگے 

اک حرف تاسف ہی تھا انجام مسلسل 
افسوس تھا آغاز کے اقرار سے آگے 

آتا ہی نہیں یاد جو ہے یاد سے پیچھے 
کچھ وہم سے ہیں ثابت و سیار سے آگے 

دیدار رخ یار کوئی پردہ ہے شاید 
ہے راز کوئی پردہ دیدار سے آگے

لگتا ہے منیرؔ ایسا کہ کچھ بھول گئے ہیں
اک بات جو ہے خواہش اظہار سے آگے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 404