donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Musarrat Naheed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* فلک کے نظارو زمیں کی بہارو خبر یہ س *
نعت پاک
 
فلک کے نظارو زمیں کی بہارو خبر یہ سنائو حضورؐ آرہے ہیں
بشارت جو توریت و انجیل نے دی وہ سب کو بتائو حضورؐ آرہے ہیں

برسنے کو ہیں رحمتوں کی گھٹائیں، معطر معطر ہیں ساری فضائیں
کہ مقبول ہونے کو ہیں اب دعائیں امیدیں جگائو حضورؐ آرہے ہیں

چھڑا ذکر، صل علیٰ ہر طرف ہے، دردوں کا اب سلسلہ ہر طرف ہے
کھلا عرش کا راستہ ہر طرف ہے مقدر بنائو حضورؐ آرہے ہیں

سبھی شوق میں ٹہنیاں جھومتی ہیں، مدینے سے آتی ہوا چومتی ہیں
یہ کس آس میں قمریاں گھومتی ہیں، انہیں بھی بتائو حضورؐ آرہے ہیں

زمانے کو اُن کی شفاعت طلب ہے، گدائوں کی نظرِ عنایت طلب ہے
مرے دل کو اُن کی محبت طلب ہے، مرا گھر سجائو حضورؐ آرہے ہیں

کیا ہے مسرت یہ دل نے اشارہ، بدلنے کو ہے اب مقدر ہمارا
رہے گا نہ کوئی بھی اب بے سہارا، یہ مژدہ سنائو حضورؐ آرہے ہیں

مسرت ناہید

بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 444