donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushafi Gholam Hamdani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اور سب تم سے ورے بیٹھے ہیں *

اور سب تم سے ورے بیٹھے ہیں

ایک ہم ہیں کہ پرے بیٹھے ہیں

پھٹ چکا جب سے گریباں تب سے

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں

شیشۂ مے کی طرح اے ساقی

چھیڑ مت ہم کو بھرے بیٹھے ہیں

قتل کا کس کے ارادہ ہے جو آپ

ہاتھ قبضے پہ دھرے بیٹھے ہیں

مصحفیؔ یار کے گھر کے آگے

ہم سے کتنے نگھرے بیٹھے ہیں


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 208