donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Ahmad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* درمیاں ہوگا ہمارے فاصلہ ، سوچانہ  *
غزل

درمیاں ہوگا ہمارے فاصلہ ، سوچانہ تھا
ٹوٹ جائے گا نفس کا سلسلہ ، سوچا نہ تھا
الجھنیں ، درد و کسک ، رسوائیاں ، بدنامیاں
دل لگانے کا ملے گا یہ صلہ ، سوچا نہ تھا
عمر بھر جن کی جفا سہتے رہے چپ چاپ ہم
بے وفائی کا کریں گے وہ گلہ ، سوچا نہ تھا
اشک، آہیں اور مسلسل درد کی انگڑائیاں
اک تبسم کی ملے گی یہ سزا ، سوچا نہ تھا
دل چراکر اپنا دامن بھی چھڑا جائیں گے آپ
ایسا بھی ہوگا کبھی اک حادثہ ، سوچا نہ تھا
لوٹ کر مشتاق آجائیں گے ، تھا ہم کو یقیں
خالی جائے گی ہماری بھی صدا ، سوچا نہ تھا

 ڈاکٹر) مشتاق احمد)

Principal Millat College
Laheria Sarai, Darbhanga (Bihar)
Mob: 9431414586
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 288