donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نائو ٹوٹی ہوئی ، بپھرا ہوا دریا دی *
غزل

نائو ٹوٹی ہوئی ، بپھرا ہوا دریا دیکھا
اہلِ ہمّت نے مگر پھر بھی کنارا دیکھا

گرچہ ہر چیز یہاں ہم نے بُری ہی دیکھی
پھر بھی کہنا پڑا جو دیکھا ، سو اچھا دیکھا

دیپ سے دیپ جلانے کی ہوئی رسم تمام
ہم نے انسان کا انسان سے جلنا دیکھا

جب سے بچے نے کھلونے سے بہلنا چھوڑا
دس برس میں ہی اسے تیس کے سن کا دیکھا

رائج الوقت ہیں بازار میں کھوٹے سکّے
جو کھرے ہیں انہیں ہوتے ہوئے رسوا دیکھا

ہوش میں آئیں گے اربابِ وطن کب انجم
میں نے ہر گام پہ کشمیر کا خطہ دیکھا

ڈاکٹر مشتاق انجم

11/2, Hem Ghosh Lane
Shibpur, Howrah-711102
Mob: 9433591634
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 268