donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ان کی کیا کیا ہیں عنایات ہمیں جانت *
غزل

ان کی کیا کیا ہیں عنایات ہمیں جانتے ہیں
ایک اک بات میں ہے گھات ہمیں جانتے ہیں

کون سی رُت ہے کہ ہر لمحہ گھٹن رہتی ہے
کیسے کٹتی ہے سیہ رات ہمیں جانتے ہیں

ہم علی بابا ہیں سو ، آج کے دروازوں کے
کیسے کیسے ہیں طلسمات ہمیں جانتے ہیں

کیسے کٹتا ہے جگر ، آنکھ سے بہتا ہے لہو
کتنے دلدوز ہیں حالات ہمیں جانتے ہیں

ان کی آنکھوں کے کمالات عیاں ہیں سب پر
ہاں مگر ان کی حکایات ہمیں جانتے ہیں

وقتِ رخصت بھی نہ آیا کوئی ملنے انجم
ہم سمجھتے تھے ہر اک بات ہمیں جانتے ہیں

ڈاکٹر مشتاق انجم

11/2, Hem Ghosh Lane
Shibpur, Howrah-711102
Mob: 9433591634
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 272