* ہزاروں غم ہیں پھر بھی غم نہیں ہے *
غزل
ہزاروں غم ہیں پھر بھی غم نہیں ہے
ہمارا حوصلہ کچھ کم نہیں ہے
سفر ہے ، رات ہے ، منزل ہے غائب
چراغِ دل مگر مدھم نہیں ہے
اسی کی بات پر قائم سبھی ہیں
جو اپنے قول میں محکم نہیں ہے
وہ ہے کس درجہ غمگیں زندگی میں
خوشی کے ساتھ جس کو غم نہیں ہے
جلے دل کی ہے راکھ اس کو نہ چھیڑو
کہ اس میں آگ ہے ، شبنم نہیں ہے
عجب الجھائو ہے یہ زیست انجم
کوئی آسان پیچ و خم نہیں ہے
ڈاکٹر مشتاق انجم
11/2, Hem Ghosh Lane
Shibpur, Howrah-711102
Mob: 9433591634
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
……………
|