* آگ کچھ ایسی لگی ہے آج کل *
غزل
آگ کچھ ایسی لگی ہے آج کل
ہر طرف اک بے کلی ہے آج کل
آئینوں کی بھیڑ میں بھی دیکھیے
کس قدر بے چہرگی ہے آج کل
ریت ہے حدِ نظر تک اور دھوپ
گم شدہ آسودگی ہے آج کل
دل پہ اپنے ہاتھ رکھ کر سوچیے
آدمی ، کیا آدمی ہے آج کل
صرف وہ رکھتا ہے مجھ سے فاصلہ
یوں تو سب سے دوستی ہے آج کل
منظروں میں آنکھ ہے الجھی ہوئی
اور کیسی بے بسی ہے آج کل
لے چلی ہے بے خودی انجم کہاں
ہر گلی اس کی گلی ہے آج کل
ڈاکٹر مشتاق انجم
11/2, Hem Ghosh Lane
Shibpur, Howrah-711102
Mob: 9433591634
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
……………………
|