donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اب کے طوفاں فاختہ کے بال و پر لے جائ&# *
غزل

اب کے طوفاں فاختہ کے بال و پر لے جائے گا
اور بڑھ کر پھر وہی دیوار و در لے جائے گا

گرچہ ہر اک زاویے سے جانتا ہے وہ مجھے
محتسب مجھ کو سرِ محشر مگر لے جائے گا

کیا خبر تھی عشق میں یہ دن بھی آئے گا کبھی
میرے خط کو غیر کا وہ جان کر لے جائے گا

کیوں اٹھاتے ہو عبث دیوار میری راہ میں
سوئے منزل تو مجھے عزمِ سفر لے جائے گا

تھے شریکِ کار دونوں ، کیا خبر تھی ایک دن
کامیابی سب کی سب وہ اپنے سر لے جائے گا

اس نے کب سوچا تھا انجم اک ذرا سی بات پر
’’اک اذیت ناک محرومی وہ گھر لے جائے گا‘‘

ڈاکٹر مشتاق انجم

11/2, Hem Ghosh Lane
Shibpur, Howrah-711102
Mob: 9433591634
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
…………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 265