donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں ہوا اُس در پہ جب محوِ دعا ، اچھا & *
میں ہوا اُس در پہ جب محوِ دعا ، اچھا لگا
ہاتھ پھیلاکر خدا سے مانگنا اچھا لگا

تیری فرقت میں تڑپنا جاگنا اچھا لگا
تونے جو بخشا وہ دردِ لادوا اچھا لگا

مشکلوں میں آئے جو میری مدد کے واسطے
مجھ کو اُن کا اجنبی چہرہ بڑا اچھا لگا

شمع کی جب شعلگی سے کھیلتے دیکھا اُنہیں
ایسے پروانوں کا مجھ کو حوصلہ اچھا لگا

جب ملا وہ مجھ سے اپنے سر پہ آنچل ڈال کر
اُس کے چہرے پر مجھے رنگِ حیا اچھا لگا

پاس رہ کر بھی نظر آئے وہ مجھ سے دور دور
مجھ کو اُن کی قربتوں کا فاصلہ اچھا لگا

جس سے روشن تھی مرے پرکھوں کی تہذیبِ کہن
ٹمٹماتا سا وہ مٹی کا دیا اچھا لگا

میرے سر پر تھی اگرچہ باپ کی شفقت کی چھائوں
ماں کی ممتا کا مگر سایہ بڑا اچھا لگا

روز وہ مشتاقؔ میرے خواب میں آتے رہے
اُن کی آمد کا مجھے یہ سلسلہ اچھا لگا
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 491