donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تھا گماں کس کو کہ ایسا معجزہ ہوجائ *
تھا گماں کس کو کہ ایسا معجزہ ہوجائے گا
وہ ستم پرور محبت آشنا ہوجائے گا

بے گناہی کی سزا دی جائے گی مظلوم کو
پھر کسی ظالم کے حق میں فیصلہ ہوجائے گا

کس کو تھا معلوم امن و آشتی کے شہر میں
جنبشِ ابرو پہ اُس کی کیا سے کیا ہوجائے گا

گھر سے خالی ہاتھ چل پڑنے کی عادت چھوڑدو
جب بھی وہ چاہے گا کوئی حادثہ ہوجائے گا

آج بھی دنیا میں جو ہوجائے موسیٰ کا ظہور
بیچ دریا میں یقینا راستہ ہوجائے گا

شب کی تاریکی میں روشن کر امیدوں کے چراغ
پست اِس سے تیرگی کا حوصلہ ہوجائے گا

بڑھ گئی توقیر میری تجھ سے یارب مانگ کر
کیا خبر تھی معتبر دستِ دعا ہوجائے گا

ہے بقا اللہ کو اور جو بھی ہے اُس کے سوا
سب فنا ہے ، سب فنا ہے ، سب فنا ہوجائے گا

درد کی شدت سے اے مشتاقؔ تو بدظن نہ ہو
بڑھتے بڑھتے درد اک دن خود دوا ہوجائے گا
*********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 425