donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چتا جب آرزو کی میرے دل میں جل رہی ہو&# *
چتا جب آرزو کی میرے دل میں جل رہی ہوگی
مری آنکھوں میں آنسو ، اُس کے ہونٹوں پر ہنسی ہوگی

گرفتارِ محبت کیا کوئی یوں ہی ہوا ہوگا؟
کسی کے حسنِ دل افروز کی جادوگری ہوگی

کہیں مسجد پہ حملہ ہے کہیں پتھرائو مندر پر
بھلا اس حال میں مقبول کس کی بندگی ہوگی

کوئی تو آنکھ مل کر یاد ہم کو کررہا ہوگا
ہمارے گائوں میں جب صبح کوئل کوکتی ہوگی

جنہوں نے روتے روتے زندگی اپنی گزاری ہے
خدایا اُن غریبوں کو میسر کب ہنسی ہوگی

جنابِ شیخ کیا دعویٰ کریں گے پارسائی کا
انہوں نے بھی کسی کی مدھ بھری آنکھوں سے پی ہوگی

میں آدھی رات تک پھر آج اپنے گھر نہیں لَوٹا
مری ماں شام ہی سے راہ میری تک رہی ہوگی

کرے گا کون اے مشتاقؔ توبہ ایسے عالم میں
گھٹا ساون کی میخانے پہ جب چھائی ہوئی ہوگی
******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 499