donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یادوں کا ہجوم اُس کی نظروں میں رہا  *
یادوں کا ہجوم اُس کی نظروں میں رہا ہوگا
تنہائی میں جب اُس نے خط مجھ کو لکھا ہوگا

جب اُس کو خبر میرے آنے کی ہوئی ہوگی
خوشیوں کے سمندر میں وہ ڈوب گیا ہوگا

کرتا ہے اشارہ جو عیبوں کی طرف تیری
دشمن نہ سمجھ اُس کو وہ دوست ترا ہوگا

قطرے کو حقارت کی نظروں سے نہ تم دیکھو 
شاید کوئی دریا اُس قطرے میں چھپا ہوگا

یوں مجھ پہ رہی ہوگی کچھ اُس کی توجہ بھی
چھپ چھپ کے مجھے شاید وہ دیکھ رہا ہوگا

مخمور ہیں ہم جس کے پُرکیف تصور سے
وہ ہم سے جدا ہوکر کب دل سے جدا ہوگا

دنیا میں کہیں اُس کی تمثیل نہیں ہوگی
ڈھونڈوگے تو بس تنہا وہ جانِ وفا ہوگا

اوروں کے لئے جی کر دیکھے تو ذرا کوئی
دنیا میں اُسے حاصل جینے کا مزا ہوگا

چھانے لگی تاریکی اب شام ہوئی گھر چل
مشتاقؔ ترا رستہ وہ دیکھ رہا ہوگا
*****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 461