* ہم سب گنہگار، افسوس افسوس *
(پروفیسرمظفر حنفی( نئی دہلی
ہم سب گنہگار، افسوس افسوس
اپنوں پہ تلوار، افسوس افسوس
حملے کلس پر، لرزاں کلیسا
مسجد پہ یلغار، افسوس افسوس
عیّار نکلے، مکّار نکلے
سارے طرفدار، افسوس افسوس
طوفان گستاخ، کشتی میں سوراخ
بوسیدہ پتوار، افسوس افسوس
خنجر چلا کر کہتا ہے ظالم
دھوکا ہوا یار، افسوس افسوس
میٹھی چھُری ہے کردارتیرا
اے نرم گفتار، افسوس افسوس
نفرت پہ مبنی مذہب کا نشّہ
ہنستے ہیں میخوار، افسوس افسوس
٭٭٭
|