donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naheed Virk
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل کے ارماں روتے تھے بام و در کی یاد & *
دل کے ارماں روتے تھے بام و در کی یاد میں
آ گئے سو لوٹ کر اپنے گھر کی یاد میں

دھڑکنوں کے شور میں، آہٹوں کی چاپ میں
رو رہے ہیں درد بھی چارہ گر کی یاد میں

دُور تک جاتی ہے پھر لوٹ آتی ہے نظر
خواب زاروں کی نئی راہ گزر کی یاد میں

زخم سینے کے مرے اور بھی کچھ بڑھ گئے
جب کبھی ہم روئے اُس ہم سفر کی یاد میں

دقّتوں سے رات کو نیند آئی تھی مگر
کُھل گئی پھر آنکھ اُس بے خبر کی یاد میں

کیسے ہونٹوں پر مرے سب لپٹ کر سو گئے
کپکپاتے لفظ بابِ اثر کی یاد میں

یاد تھی دل کو وہ شبنم سو میں نے آنکھ میں
اِک سمندر بھر لیا چشمِ تر کی یاد میں
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 313