* ہے آنکھوں میں اپنی تصور نبیؐ کا *
نعت پاک
ہے آنکھوں میں اپنی تصور نبیؐ کا
مجھے مل گیا لطف اِس زندگی کا
ہے دل اُن کی یادوں کے پھولوں کا گلشن
تماشہ کوئی دیکھے اِس تازگی کا
نبیٔ مکرمؐ کے بستر پہ سوئے
یہ تھا مرتبہ بھی جنابِ علیؓ کا
بلا لیجئے اپنے روضے پہ آقاؐ
مداوا ہو کچھ تو مری بے کسی کا
خدا چاہے کرلوں طوافِ حرم بھی
اِن آنکھوں سے دیکھوں میں روضہ نبیؐ کا
نبیؐ کی محبت ، خدا کی اطاعت
طریقہ یہی خوب ہے بندگی کا
درود اُن پہ پڑھتی ہوں نینا بکثرت
خزینہ یہی اک ہے میری خوشی کا
نینا جوگن
Kohsaar, Bhikanpur-3
Bhagalpur-812001 (Bihar)
Mob: 9470015497 / 8603679431
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|