* اے خدا ، اے خدا ، اے خدا ، اے خدا *
حمد
اے خدا ، اے خدا ، اے خدا ، اے خدا
سارے عالم کا تو ہی ہے فرماں روا
یہ زمیں ، آسماں ، آگ ، پانی ، ہوا
تنہا خالق ہے تو ساری مخلوق کا
تیری قدرت کے مظہر ہیں کہسار بھی
چاند ، سورج ، ستاروں کو پیدا کیا
بھیجا سچا نبیؐ ، رہ نمائی کو بھی
فضل تیرا ہی یہ بھی ہے بے شک خدا
دین و دنیا کا دستور کامل جو ہے
تونے قرآں نبیؐ پہ وہ نازل کیا
جو ہماری فضیلت کا ہے اک سبب
علمِ اشیا ہمیں تونے ایسا دیا
ہر بلا سے تو نینا کو محفوظ رکھ
اُس کو حاصل بھی ہوجائے تیری رضا
نینا جوگن
Kohsaar, Bhikanpur-3
Bhagalpur-812001 (Bihar)
Mob: 9470015497 / 8603679431
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|