donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Najam Usmani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیوں ہتھیار اٹھائے ہیں کچھ لوگوں  *
(نجم عثمانی ( دھنباد)
کیوں ہتھیار اٹھائے  ہیں کچھ لوگوں نے
مندر، مسجد، درگاہوں میں
 بم پھٹتے ہیں 
جھوٹے سچے الزامات میں
 بے قصور انساں پھنستے ہیں
ریل کی پٹری اڑ جاتی ہے
 بس میں دھماکے ہوتے ہیں
 دولت کا انبار ہے
 کچھ لوگوں کے گھر فاقوں کی بھرمار ہے
 اور بہت سے لیڈر اور سرمایہ دار
 کالے دھندے کا بیوپار
افسر ہو یا چوکیدار گرم ہے  رشوت کا بازار
مذہب کا جھوٹا پرچار نفرت کا ہے کاروبار
جمہوریت کا قتل ہوا ایوانوں میں
کیا اسباب ہیں آخر انتہا پسندی کے؟
 کیوں ہتھیار اٹھائے ہیں کچھ لوگوں نے
 جنم دیا ہے کس نے دہشت گردی کو
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358