غزل
کبھی نہ ہم نے گناہوں کا ا عتراف کیا
ہمیں تو رحمتِ یزداں نے خود معاف کیا
جلا وہ جلنے کو کندن بنا نہ راکھ ہوا
شرارِ صدق و صفا سے جو انحراف کیا
پتہ چلا ہے مجھے تب ہی اپنی قامت کا
غبار و گرد جو آنکھوں سے اپنی صاف کیا
تجلیات کی زد میں تمام تر ہے وجو د
یہ کس نے کعبہ ٔ ہستی میں اعتکاف کیا
نبھای ٔ جاتی ہے سب سے منافقوں کی طرح
نہ اتفاق کسی سے نہ اختلاف کیا
جنابِ ق ہم اہلِ دکن کے پاس ہے خ
کبھی جو موج میں آیٔں تو خ کو قاف کیا
تمہارے فون کی گھنٹی کی ایسی دہشت تھی
کہ ختم تیسرے چکر پہ ہی طواف کیا
مشاعرے میں گیا تھا بڑی امیدوں سے
مجھے شروع میں پڑھوا کے موڈ آف کیا
میں جانتا ہوں انہیں یہ ہیں سارق الشعرأ
نہ جانے کس کی غزل تھی جو ہاتھ صاف کیا
Najeeb Ahmed Najeeb
16-2-721/4/5 Taj Residency
Third Floor, 301 Malakpet Colony
HYDERABAD A. P. INDIA
PIin Code: 500036
Mobile No. 0091 9701218 340
++++++++