donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Najeeb Ahmed Najeeb
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کبھی نہ ہم نے گناہوں کا اعتراف کیا *

نجیب احمد نجیب

 

 غزل                         

کبھی نہ ہم نے گناہوں کا اعتراف کیا 
ہمیں تو رحمتِ یزداں نے خود معاف کیا
جلا وہ جلنے کو کندن بنا نہ راکھ ہوا
شرارِ صدق و صفا سے جو انحراف کیا
پتہ چلا ہے مجھے تب ہی اپنی قامت کا
غبارو گرد جو آنکھوں سے اپنی صاف کیا
تجلیات کی زد میں تمام تر ہے وجود
یہ کس نے کعبۂ ہستی میں اعتکاف کیا
نبھایٔ جاتی ہے سب سے منافقوں کی طرح
نہ اتفاق کسی سے نہ اختلاف کیا
جنابِ ق ہم اہل دکن کے پاس ہے خ
کبھی جو موج میں آیٔں تو خ کو قاف کیا
تمہارے فون کی گھنٹی کی ایسی دہشت تھی
کہ ختم تیسرے چکر پہ ہی طواف کیا
مشاعرے میں گیا تھا بڑی امیدوں سے
مجھے شروع میں پرھوا کے موڈ آف کیا
میں جانتا ہوں انہیں یہ ہیں سارق الشعرأ
نہ جانے کس کی غزل تھی جو ہاتھ صاف کیا


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316