* سولی پہ مقدر کی چڑھائی نہیں جاتی *
غزل
سولی پہ مقدر کی چڑھائی نہیں جاتی
دلہن کوئی اس طرح جلائی نہیں جاتی
کس درجہ سیانے ہیں مرے دور کے بچے
پریوں کی کہانی بھی سنائی نہیں جاتی
بدلے میں بھلائی کے بھلائی ہی ملے گی
بیکار کبھی کوئی بھلائی نہیں جاتی
غیروں نے لگائی تھی تو کچھ بات بھی ہوتی
اپنوں کی لگی آگ بجھائی نہیں جاتی
ہوتا جو اثر اپنی دعائوں میں بھی نرگس
ہر بار یہ فریاد سنائی نہیں جاتی
ڈاکٹر) نجیبہ خانم نرگس)
Flat No.181, Block-18
Jeevan Mithra Colony
J.P.Nagar, Ist Phase
Banglore-560078
(Karnataka)
Mob: 9880919101
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|