|
* تیرا کرم ہو مجھ پر آقاؐ مدینے والے *
نعت پاک
تیرا کرم ہو مجھ پر آقاؐ مدینے والے
لگ جائے گی کنارے نیّا مدینے والے
تیرا خیال ہردم تیری ہی جستجو ہے
ہے مرکزِ تصور بطحا مدینے والے
کتنی عظیم دیکھو طیبہ کی سرزمیں ہے
رہتے جہاں ہیں میرے مولا مدینے والے
تیری رضا میں ہم نے اُس کی رضا کو پایا
ایسا نہیں کسی کو دیکھا مدینے والے
اتنا خیال رکھنا ہم امتی ہیں تیرے
رحمت کا اپنی کرنا سایا مدینے والے
ہم عاصیوں پہ کرنا اپنے کرم کا سایہ
تیرے سوا نہیں ہے اپنا مدینے والے
نرگس پہ بھی کرم ہو تیری عنایتوں کا
اُس کی نظر میں تو ہے پیارا مدینے والے
نجیبہ خانم نرگس
Flat No.181, Block-18, Jeevan Mithra Colony
J.P.Nagar, Ist Phase, Banglore-560078 (Karnataka)
Mob: 9880919101
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|