donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naseem Neyazi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آکے جو اُس نے بسائی دل کی بستی ایک د&# *
غزل

آکے جو اُس نے بسائی دل کی بستی ایک دن
پھر صدا دینے لگا یہ سازِ ہستی ایک دن

گاہے گاہے اٹھ گئی مستی بھری اُن کی نظر
رفتہ رفتہ بھرگئی رگ رگ میں مستی ایک دن

ریت کے دیوار و در کا گھر نہیں رہتا کبھی
تو بسا بیٹھی اُسی گھر میں گرہستی ایک دن

دل میں جب آئی وہ مورت دل یہ مندر ہوگیا
کیسے کیسے رنگ لائی بت پرستی ایک دن

آپ نے ارزاں کو لے کر بیش قیمت کردیا
یہ وہی ہے سب جسے کہتے تھے سستی ایک دن

مال و دولت کی تمنا ہی نہ تھی دل میں نسیمؔ
کیا کہوں کیا رنگ لائی تنگ دستی ایک دن

نسیمؔ نیازی

Flat No. 403, J-3/17,
Akash Apartments
Murti Wali Gali No.7
Laxmi Nagar, Delhi-92
Mob: 9999654439 /9811646228
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277