|
* شاہِ بطحا کرم تمہارا ہے *
نعت پاک
شاہِ بطحا کرم تمہارا ہے
آج روشن جو یہ ستارا ہے
آپؐ کا نقشِ پا نہ چھوڑیں گے
رنج جو بھی ملے گوارا ہے
اپنی رحمت کے سائے میں رکھنا
یا نبیؐ آپ کا سہارا ہے
مشکلیں ہوگئیں مری آساں
نام جب آپؐ کا پکارا ہے
کچھ کسی سے طلب نہیں کرتے
آپؐ کی بھیک پر گزارا ہے
اے نسیم آج مصطفیٰؐ کے طفیل
مہرباں ہم پہ رب ہمارا ہے
نسیم نیازی
Flat No. 403, J-3/17, Akash Apartments
Murti Wali Gali No.7, Laxmi Nagar, Delhi-92
Mob: 9999654439 , 9811646228
Email: naseemniyazi786@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|