donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naseer Ahmad Nasir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہانی جو کبھی ختم نہیں ہو گی *
کہانی کار
تم ایک سایہ ہو
جو کبھی نہیں ڈھلتا
ایک بادل کی طرح ہو
جو برس کر پھر بارش بن جاتا ہے
دلوں کے دروازوں پر
حزنیہ آرکسٹرا کے ساتھ بجنے والی
ایک مسلسل دستک ہو
اور آنکھوں کی کھڑکیوں میں بھرا ہوا منظر ہو
جو کبھی معدوم نہیں ہوتا
موت نے تمہیں چھوا ضرور ہے
لیکن چکھا نہیں
چکھ ہی نہیں سکتی
وہ اتنی کور ذائقہ ہے
کہ صرف جسموں کو کھاتی ہے
وہ تم جیسی خوبصورت روحوں کی چاٹ سے ناآشنا ہے
تم وہ ذائقہ ہو
جسے صرف لفظوں نے چکھا ہے
اور کاغذوں نے محسوس کیا ہے
ہم کتابی کیڑے
زندگی بھر تمہیں پڑھتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔
 
(منشا یاد کی یاد میں)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 324