donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nasim Faeq
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مصروفیت کے خانوں میں ہم ایسے بٹ گئ *
غزل

مصروفیت کے خانوں میں ہم ایسے بٹ گئے
غیروں کی بات کیا ہو کہ اپنوں سے کٹ گئے

سائے میں جن کے بیٹھ کے لیتے تھے دم غریب
ایسا ہوا کہ پیڑ ہی وہ جڑ سے کٹ گئے

کیوں کر فروغ جھوٹ کو ملتا نہ اس قدر
ہم لوگ سچ کے راستے سے خود ہی ہٹ گئے

دیکھا کسی نے پائوں کو باہر نہ آج تک
چادر پڑی جو چھوٹی تو خود ہی سمٹ گئے

چھالے ہمارے پائوں کی رفتار دیکھ کر
جب دے سکے نہ ساتھ تو بے چارے پھٹ گئے

فائقؔ مشاہدے کی ہے یہ بات ، مان لے
دولت بڑھی تو لوگوں کے اخلاق گھٹ گئے

نسیم فائق

170, Keshab Chandra
Sen Street (Raja Bazar)
Kolkata-700009
Mob: 9874893562 /9231671664
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 379