* یہ زمیں میری آسماں میرا *
غزل
یہ زمیں میری آسماں میرا
وہ مرا ہے تو ہر جہاں میرا
جب تری عظمتوں کا ذکر کروں
پُر اثر ہو خدا بیاں میرا
تو ہمیشہ ہی میرے ساتھ رہا
یہی منزل ہے کارواں میرا
رنگ ہر پھول کے نرالے ہیں
ہند ایسا ہے گلستاں میرا
بازی الفت کی پھر پلٹنے لگی
آج دشمن ہے مہرباں میرا
ہے نشیب و فراز اس میں سدا
زندگی ایک امتحاں میرا
یاد اُس کی نسیمؔ دل میں رہے
یہ وظیفہ ہے بر زباں میرا
نسیمؔ نیازی
Mount Nasir Apts.
Flat No. 604, Faisabad
Hyderabad-500004
Ph: 040-23231301
بشکریہ ’’جان غزل‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………
|