donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nasima Turabul Hasan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہو دل کو جس پہ یقیں اُس نبیؐ کی بات ک& *
نعت پاک

ہو دل کو جس پہ یقیں اُس نبیؐ کی بات کرو
کسی کا ذکر نہیں اُس نبیؐ کی بات کرو

قرآں کی ہم کو محمدؐ نے دی ہے وہ نعمت
لقب ہے جس کا امیں اُس نبیؐ کی بات کرو

ہیں مصطفیٰؐ جنہیں خیر الوریٰ کہا رب نے
وہی ہیں شرفِ زمیں اُس نبیؐ کی بات کرو

سبق دیا ہمیں وحدانیت کا ، ایماں کا
وہی ہیں ہادیٔ دیں اُس نبیؐ کی بات کرو

معطر آمدِ خیر البشرؐ سے عالم ہے
کہاں وہ ساتھ نہیں اُس نبیؐ کی بات کرو

ضرور شافعِ محشر مرے محمدؐ ہیں
نسیمہ کا ہے یقیں اُس نبیؐ کی بات کرو

نسیمہ تراب الحسن

H.No. 119, Road No-13A
Banjara Hills, Hyderabad-34
Ph: 040-23396324
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 324