donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nasima Turabul Hasan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دھڑکتا ہے جو دل یکسر خدا کا نام لیت *
حمد

دھڑکتا ہے جو دل یکسر خدا کا نام لیتی ہوں
عقیدت سے جھکائے سر خدا کا نام لیتی ہوں

اُجالا ہو سحر کا یا نظر آئے شفق مجھ کو
ہے فرحت بخش ہر منظر خدا کا نام لیتی ہوں

نظر آئے سمندر یا فلک پر کہکشاں دیکھوں
اٹھاکر ہاتھ میں کنکر خدا کا نام لیتی ہوں

روانی خون کی ہو وہ کہ سانسوں کی حرارت ہو
خدا کا فضل ہے سب پر خدا کا نام لیتی ہوں

بنایا اُس نے انساں کو عطا کیں نعمتیں کتنی
اجل کی چاپ کو سن کر خدا کا نام لیتی ہوں

دعا وہ سب کی سنتا ہے خطائیں بخش دیتا ہے
نہیں اُس کا کوئی ہمسر خدا کا نام لیتی ہوں

نسیمہ ابرِ باراں ہو چلے بادِ صبا جس دم
تڑپ بجلی کی دیکھوں گر خدا کا نام لیتی ہوں

نسیمہ تراب الحسن

H.No. 119, Road No-13A
Banjara Hills, Hyderabad-34
Ph: 040-23396324
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 434