* یہ شمس و قمر تیرے دم سے ہے اللہ *
حمد
یہ شمس و قمر تیرے دم سے ہے اللہ
یہ شام و سحر تیرے دم سے ہے اللہ
ترا نور بجلی میں شعلوں میں دیکھا
شرر میں ترا نور کرنوں میں دیکھا
ترا نور ہر شے میں جلوہ نما ہے
تو ہر رنگ میں ہر نظر میں چھپا ہے
ستاروں میں تیری چمک دیکھتے ہیں
نظاروں میں تیری دمک دیکھتے ہیں
دو عالم کا مالک ، دو عالم کا داتا
تو ہی سب کا رب ہے تو ہی سب کا آقا
تجلی پہ تیری مرا دل ہے جھومے
ہوا تیرے دم سے گلوں کو ہے چومے
ہو نکہت کے دل کا مجلہ نگینہ
الٰہی دکھا دے دیارِ مدینہ
نسرین نکہت
C/34, Sector-15
Rourkela, Orrissa, Pin: 769003
Mob: 9937322634
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|